ننکانہ صاحب :گورو نانک کالج ننکانہ میں لوہڑی تہوار منایاگیا

ننکانہ صاحب :گورو نانک کالج  ننکانہ میں لوہڑی تہوار منایاگیا

ننکانہ صاحب( خبر نگار )گورنمنٹ گورو نانک گریجویٹ کالج ننکانہ صاحب میں پنجابی ثقافت کے خوبصورت تہوار ل۔۔۔

وہڑی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کالج کے شعبہ پنجابی اور تاریخ کے زیرانتظام ہونے والی لوہڑی کی تقریب میں کالج پرنسپل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد جمیل شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پرنسپل ڈاکٹر محمد جمیل شاہ نے اپنے خطاب میں لوہڑی کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اْجاگر کی اور نوجوان نسل کو اپنی مادری زبان اور ثقافت سے جْڑے رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تہوار طلبہ میں اتحاد، محبت اور ثقافتی شعور پیدا کرتے ہیں۔ لوہڑی پنجابی تہذیب کا ایک قدیم اور اہم تہوار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں