ہزاروں غیرقانونی پتنگیں کیمیکل ڈور ضبط، 7ملزم گرفتار

ہزاروں غیرقانونی پتنگیں کیمیکل ڈور ضبط، 7ملزم گرفتار

لاہور،پتوکی(کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر) لاہور اور پتوکی میں ہزاروں غیرقانونی پتنگیں اور کیمیکل ڈور ضبط کر کے 7ملزمو ں کوگرفتار کرلیا گیا، پرانی انارکلی پولیس نے بذریعہ پوسٹ آفس 14غیر قانونی پتنگیں اور ۔۔۔

ڈور کے پارسل کی سپلائی ناکام دی، پارسلز میں سے 1150 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 23چرخیاں برآمد ہوئیں۔شاہدرہ تھانہ کی چوکی بیگم کوٹ پولیس نے چھاپہ مار کرکے پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والے 4ملزموں شکیل، امجد ، نعمان وغیرہ کو گرفتار کرکے 420تیار پتنگیں، 15چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ملزموں فلک شہزاد اور علیم اقبال کو گرفتار کر کے 100 پتنگیں اور 100 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا پیپر اور 19 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پتوکی میں پتنگوں کا گودام پکڑا گیا، ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور سامان برآمد ، ملزم عثمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں