مسلم ٹائون:ٹریکٹرٹرالی سے تصادم،موٹرسائیکل سوارجاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹائون انڈر پاس کے قریب ٹریکٹرٹرالی سے تصادم میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔۔
۔تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نیچے جاگر ا ، سر زمین پر ٹکرانے سے وہ موقع پر چل بسا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔