شہر کی مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس کا منصوبہ التوا کا شکار

شہر کی مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس کا منصوبہ التوا کا شکار

170مارکیٹوں‘460عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس‘آتشزدگی کے آلات نہیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کراچی کے بعد لاہور میں بھی بڑے پلازوں میں حفاظی اقدامات نہ ہونے پر المناک واقعات رونما ہونے کے خدشات ،شہر کی 170مارکیٹوں سمیت460بلندو با لاعمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس اورآتشزدگی کے آلات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق سینکڑوں بلڈنگز میں فائر سیفٹی آلات موجود ہیں نہ ہی ہنگامی راستے ،شاہ عالم مارکیٹ ،اندرون شہر ،انارکلی ،نیلا گنبد بازار ،ہال روڈ ،بیڈن روڈ ،مال روڈ پر ہنگامی فائر ہائیڈرنٹس منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔460بلندو با لابلڈنگز میں فائر سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج و سیڑھی کا نام و نشان نہیں۔ شہرمیں غیر معیاری سلنڈرز کی کھلے عام ڈکینٹنگ کا عمل جاری ہے ،چھوٹی بڑی مارکیٹس میں غیر معیاری سلنڈرز کا کاروبار عروج پر ہے ،اتشزدگی واقعات کو نظر انداز کیاجارہاہے ۔ذرائع سول ڈیفنس کے مطابق فائر ہائیڈرنٹس، فائر آلارم سسٹم، ڈرائی کیمیکل پاؤڈر بھی موجودہ نہیں ۔،واٹر ٹائپ سی ٹو، فائر کیمیکل سمیت دیگر آلات کی موجودگی التوا کا شکار ہے ، ریسکیو و سول ڈیفنس کی رپورٹ نے سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، شہر پر نظر رکھنے والی انتظامیہ معاملے پر خاموش ہے ،بلندو بالا عمارتوں کے لاکھوں مکینوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ،سول ڈیفنس سروے نے فائر ہائیڈرنٹس کی قلت بارے رپورٹ جمع کروا دی۔قانون کے مطابق ابتدائی طور پر50ہزار جرمانہ کیا جاتا ہے ۔دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر بلڈنگ کو سیل کیاجاتا ہے ،سول ڈیفنس حکام کے مطابق 4سوپلازہ مالکان اور 4سو 80شاپنگ سنٹرز کو نوٹس و جرمانے کئے ،سول ڈیفنس رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 2سو 43 پلازہ مالکان کے کیسز عدالتوں میں سماعت کیلئے موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں