قصور:ٹارگٹڈ سرچ ، کومبنگ آپریشن، 28 مشکوک گرفتار

قصور:ٹارگٹڈ سرچ ، کومبنگ آپریشن، 28 مشکوک گرفتار

سرچ آپریشن سرکل افسروں کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کیا، مقدمات درج

قصور(نمائندہ دنیا) ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کا ضلع بھر کے چار مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران 28 مشکوک افراد گرفتار، کرایہ داری ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق سرچ آپریشن سرکل افسروں کی سربراہی میں ایس ایچ اوز اور تھانہ کی بھاری نفری پر مشتمل ٹیموں نے کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ سرچ آپریشن کے دوران کچی آبادیوں میں متوقع غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد مشکوک اور غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی گرفتاری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں