افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ

خیبر: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے طورخم اورتیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف کے ترجمان برائےغیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائےگا، ان شاء اللہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں