ڈچ سفارتکار ایران میں سٹار لنک کٹس سمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے ڈچ سفارتکار کو ایران میں سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس سکینر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی، تنازع کھڑا ہوا تو ڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کر لیا گیا، جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔

ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے سٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے سٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، اور انہیں غیر قانونی اشیا قرار دیا گیا ہے، ایران میں ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے۔

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ایئرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر احتجاج کرتے ہوئے نیدر لینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں