میکسیکو: ایل مینچو کی ہلاکت، ہنگامے 20 ریاستوں میں پھیل گئے،70 افراد ہلاک
میکسیکو: (دنیا نیوز) میکسیکو میں ایل مینچو کارٹل سربراہ کی ہلاکت کے بعد تشدد کی لہر آگئی۔
ایل مینچو کارٹل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگامے 20 سے زائد ریاستوں میں پھیل گئے، 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جن میں 25 نیشنل گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔
میکسیکو کے شہر پورٹو ویارتا کی جیل سے 23 قیدی فرار ہوگئے، متعدد ایئر لائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، کروز لائنز کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا، ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے۔
امریکا اور دیگر ممالک نے شہریوں کو محفوظ رہنے کی وارننگ جاری کردی۔