بجلی کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ آسمان کو چھونے لگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ آسمان کو چھونے لگا۔
پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3400 ارب روپے تک پہنچ گیا، گردشی قرضے میں سود اور لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی شامل ہیں، 1500 ارب روپے سود اور 1831 ارب روپے پرنسپل رقم ہے، سود کی رقم میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق جون 2024ء سے گردشی قرضے کے سٹاک میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم سود کی رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے، پاور ڈویژن کے طرز پر گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔