ایل ڈی اے افسروں کیلئے نئے اے سیز کی خریداری شروع

ایل ڈی اے افسروں کیلئے نئے اے سیز کی خریداری شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت بڑھنے سے قبل ایل ڈی اے نے افسران کے دفاتر کے لیے نئے ایئر کنڈیشنرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں اے سی خریدنے کے لیے 49 لاکھ 23 ہزار 210 روپے کا تخمینہ مقرر کیا گیا ہے اور انتظامی منظوری کے مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔دستاویزی تفصیلات ظاہر کرتی ہیں کہ گزشتہ برس بھی ادارے کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ایئر کنڈیشنرز کی خریداری اور مرمت پر خطیر رقم خرچ کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود رواں سال ایک بار پھر نئی خریداری کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں