نئی حد بندیوں میں لاہور سو فیصد اربن ایریا ڈ کلیئرڈ
پنجاب بھر کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت ڈیمارکیشن حد بندیاں مکمل
لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت پنجاب بھر کی نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت ڈیمارکیشن حد بندیاں مکمل ۔ نئی حد بندیوں میں لاہور کو سو فیصد اربن ایریا ڈ کلیئرڈ کردیاگیا۔ کیبنٹ منظوری کے بعد سمری الیکشن کمیشن کمیٹی کوبھجوا دی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور کی تحصیل کینٹ اور صدر کے 30فیصد رولرز ایریاز کوکنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ منسلک کر کے اربن ڈ کلیئر کر دیا گیا،لاہور شہر کو 10 ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیانئی حد بندی کی تکمیل پر لاہور میں مجموعی طور پر 500 یونین کونسلز بنیں گی ،ہر ٹاؤن کے تحت کم و بیش 50 یونین کونسلز ہونگی ٹاؤن کارپوریشن میں 50 یونین کونسل چیئرمین بطور ممبر شامل ہونگے ،ٹاؤن کارپوریشن میں 15مخصوص نشستیں، خواتین، اقلیتوں اور مزدوروں کی نمائندگی شامل ٹاؤن کارپوریشن کے کل ممبران کی تعداد 65 مقرر کی گئی ہے ،میئر اور دو ڈپٹی میئرز کا انتخاب براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ ہوگا، میئراور ڈپٹی میئر کا انتخاب پارٹی بنیاد پر مشترکہ امیدوار کے طور پر ہوگا،میئر کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ ہوگی،الیکٹورل کالج میں یونین کونسل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ارکان شامل ہوں۔