پی ٹی وی کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی بارے رپورٹ طلب

پی ٹی وی کے مستقل ایم ڈی کی  تعیناتی بارے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی وی کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے درخواست پر سماعت، جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی وی کے وکیل سے آئندہ سماعت تک تعیناتی بارے رپورٹ طلب کرلی۔

 پی ٹی وی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پانچ ڈائریکڑز کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ ایم ڈی کی تعیناتی بورڈ کرے گا اور اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے ، درخواست گزار سید امجد علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ تین سال سے مستقل ایم ڈی تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کے مالی اور انتظامی معاملات کنٹرول نہیں ہو رہے اور بھاری تنخواہوں پر کنٹریکٹ تعیناتیاں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں