لاہور ہائیکورٹ :ترقی نہ دینے پر سیکرٹری ایریگیشن کو 3ہفتے میں فیصلے کاحکم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے 26 سال ملازمت کے باوجود ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ایریگیشن کو تین ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہزاد احمد 2000 میں والد کی جگہ جھنگ میں چوکیدار بھرتی ہوا۔،ترقی کیلئے میٹرک امتحان اور ٹیلی گراف ٹیسٹ پاس کیا،محکمہ ایریگیشن سگنلر یا کلرک کے عہدے پر ترقی نہیں دے رہا،سیکرٹری ایریگیشن نے بھی ترقی دینے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔