ویٹرنری یونیورسٹی میں 558طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں و زیر اعظم یو تھ لیپ ٹا پ سکیم 2026 کے سلسلے میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے 558 ہو نہا رطلبہ کے در میا ن لیپ ٹا پ تقسیم کر نے کی تقر یب منعقد ہو ئی۔
تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے وزیر تعلیم را نا سکندر حیات نے ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس حا صل کر نے پر چیف منسٹر پنجاب کی طرف سے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔