کپاس کے مختلف اقسام کے بیجوں کے رعایتی نرخوں کا اجرا :نوید شہزاد مرزا
لاہور(این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کسانوں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔۔۔
کپاس کے بیج فزی اور ڈیلنٹڈ کے رعایتی نرخوں کا اجرا کر دیا گیا ہے ، بہترین پیداوار سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زراعت سے جڑے شعبوں کو عروج ملنے سے معیشت بھی ترقی کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کے حصول کیلئے معیاری بیج بنیادی اہمیت رکھتے ہیں،ادارہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کی مدد سے بیجوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔