کشیدگی : داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ، سکیورٹی سخت
ڈی آئی جی کا حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ملکی کشیدگی کے باعث لاہور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ، نگرانی جاری رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات پر تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک رہے جبکہ2344 پولیس جوان بھی چرچ سکیورٹی پر مامور رہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔
انہوں نے سینٹ انتھونی چرچ لاہور، میری چرچ انارکلی، کیتھیڈرل چرچ لاہور سمیت دیگر چرچز کی سکیورٹی چیک کی۔ انہوں نے عبادت گاہوں کے اطراف سخت پٹرولنگ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا بھی جائزہ لیا۔فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔سیف سٹی کیمروں اور کوئیک رسپانس ٹیموں سے مسلسل نگرانی جاری ہے ۔شہری چیکنگ میں تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی فوری رپورٹ کریں۔