عالمی یومِ شہری دفاع پر سول ڈیفنس کی آگاہی ریلی کا انعقاد

عالمی یومِ شہری دفاع پر سول ڈیفنس کی آگاہی ریلی کا انعقاد

شہری دفاع کے رضاکاروں کا فرنٹ لائن پر کردار نہایت اہم:ڈی سی قصور آصف رضا

قصور(نمائندہ دنیا) یکم مارچ کو عالمی یومِ شہری دفاع کے سلسلے میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایک پروقار آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری، سول ڈیفنس آفیسر قصور سیف اﷲ، ریسکیو اہلکاروں، مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں، طلبہ و اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہری دفاع کی اہمیت، قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پیغامات درج تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے کہا کہ عالمی یومِ شہری دفاع منانے کا مقصد عوام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، قدرتی آفات، آتشزدگی اور دیگر حادثات کی صورت میں بروقت اور موثر ردعمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں