انتظامیہ پھل، سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت کرانے میں ناکام
سٹرابری 800،امرود 300، خربوزہ 250، سیب ایرانی 500، کیلادرجہ اول 350، کیلا درجہ دوم 200روپے درجن ٹماٹر 100، پیاز 80، آلو 40،گوبھی50،سبز مرچ 160 ،بھنڈی 250 ، پالک،شلجم،گاجر ،مولی 50روپے کلو دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے )رمضان المبارک میں مہنگائی کاراج برقرار ہے ۔پیاز پانچ روپے ،ٹماٹر دس روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ،پھل نرخ بدستور بے قابو ہوگئے ۔مارکیٹ میں امرود درجہ اول کا سرکاری نرخ 145 روپے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول امرود 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،خربوزہ درجہ اول نرخ 180روپے کی بجائے خربوزہ درجہ اول 250 روپے کلو تک ہے ،کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 240 روپے جبکہ مارکیٹ 300 سے 350 روپے فی درجن تک ہے ،کیلا درجہ دوم 200 روپے فی درجن ہے سیب ایرانی کا نرخ 400 روپے جبکہ مارکیٹ 500روپے کلو تک ہے اور سیب سفید سرکاری نرخ 250 کی بجائے 280 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ،سٹرابری درجہ اول ایک ہزار روپے کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، درجہ دوم سٹرابری بھی 800 روپے کلو تک ہے۔
سبزیوں میں ٹماٹر کے سرکاری نرخ دس روپے اضافے سے 70 روپے فی کلو مقرر ہوئے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 100روپے کلو فروخت ہو رہا ،پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 53 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری نرخ 20 روپے اور مارکیٹ میں آلو 30 سے 40 روپے کلو فروخت ہو رہا ،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ بدستور 530 روپے کلو مقرر ہے ،مارکیٹ میں لہسن 600روپے کلو تک ہے جبکہ ادرک تھائی لینڈ 285 روپے کی بجائے مارکیٹ میں 400روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی کا نرخ 30 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پھول گوبھی 50 سے فی کلو ہے ،سبز مرچ 160 ،بھنڈی 250 اور شملہ مرچ 180 سے 200روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ پالک،شلجم،گاجر ،مولی 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہی ۔