عوام کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نئے عذاب سے کم نہیں:جماعت اسلامی
لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے مشرقی وسطیٰ اور امریکہ ،اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو جواز بناکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ہوشربا اضافہ کر نا قابل فہم ہے ۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کسی نئے عذاب سے کم نہیں۔