سی بی ڈی : تمام منصوبوں کی تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال، نیسپاک کے نمائندگان اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے ۔