جنرل ہسپتال :خواتین پر تشدد کرنیوالے 3 گارڈز گرفتار
گارڈز میں عبد الحنان، علی شاہ اور ارشد شامل ،پولیس نے تفتیش شروع کردی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال پینز میں خواتین پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں ملوث سکیورٹی گارڈز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے سکیورٹی گارڈز میں عبد الحنان، علی شاہ اور ارشد شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔چوکی انچارج جنرل ہسپتال عبدالرشید کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا پینز میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔مریض کے لواحقین علی عباد چودھری نے بتایا کہ ایمرجنسی میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کے باعث وہ کئی گھنٹوں سے مشین کے ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں ایمرجنسی سہولت متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔