ایل ڈی اے کا اہم شاہراہوں کو کمرشل قرار دینے کا نوٹیفکیشن
لاہور (این این آئی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی متعدد اہم شاہراہوں کو کمرشل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس روڈ ، کالج روڈ ، برکی روڈ ، جی ٹی روڈ کو کمرشل ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔
ان سڑکوں پر اب ایل ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز لاگو ہوں گے اور ان شاہراہوں پر کمرشل تعمیرات کے لیے 30فٹ سیٹ بیک چھوڑنا لازمی ہوگا جبکہ کالج روڈ پر 20فٹ سیٹ بیک کی اجازت دی گئی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرول پمپ کے قیام کیلئے کم از کم 2 کنال یا اس سے زائد رقبے کا پلاٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ہسپتال اور کار شوروم کیلئے 4،4 کنال کے پلاٹس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے کے مطابق پلاٹوں کو ڈی سی ریٹ کے 20فیصد کے مطابق فیس ادا کر کے کمرشل کرایا جا سکے گا۔