گورنر سے بین المذاہب پیس کمیٹی پنجاب کے علما کی ملاقات
لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بین المذاہب پیس کمیٹی پنجاب کے علما اور گدی نشینوں کے وفد کی پیر سید ضیغم عباس کی قیادت میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر نے اس موقع پر کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے پوری امت مسلمہ سوگ میں ہے ۔ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ۔ایران پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔گورنر کا کہنا تھا کہ علما کرام امن واستحکام اور بھائی چارے کا درس دیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔