ترقیاتی منصوبوں پر معیار کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

 ترقیاتی منصوبوں پر معیار کی  کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت

لاہور (اے پی پی)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

 ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن، سرکلر روڈ، نیلا گنبد اور کلب چوک مال روڈ کا دورہ کیا۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے مال روڈ کلب چوک پر پیلیکن سگنل کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر معیار کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں پر ٹائم لائن کے مطابق اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ایل ڈی اے ، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں