نوکری سے نکلوانے کے شبہ میں قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

نوکری سے نکلوانے کے شبہ  میں قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹائون پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سال قبل نوکری سے نکلوانے کے شبہ میں شہری کو بے دردی سے چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی واردات میں ملوث اشتہاری ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری اعجاز کیخلاف تھانہ باغبانپورہ میں قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں