محکمہ سکول ایجوکیشن میں سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ قائم

محکمہ سکول ایجوکیشن میں  سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ قائم

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن میں سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا ،منصوبے پر 73 کروڑ 29 لاکھ لاگت آئیگی، 18 ماہ میں جون 2028 کو مکمل ہوگا ،سٹریٹجک مانیٹرنگ یونٹ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی، نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گا۔

سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کا قیام محکمہ سکول ایجوکیشن کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔منصوبے سے ترقیاتی منصوبوں اور خصوصی اصلاحاتی اقدامات کی مؤثر منصوبہ بندی، عملدرآمد اور انتظام ممکن بنایا جا سکے گا ،یونٹ کے قیام کے بعد محکمہ میں جاری تمام ترقیاتی کاموں اور خریداری کے عمل کو زیادہ منظم اور شفاف بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں