سرکاری کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)لاہور کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں کالجز میں 60 ہزار نئی کرسیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 300 نئے کلاس رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار کے مطابق کالجز میں موجود مسنگ سہولیات کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔