چونیاں:رکشہ،موٹر سائیکل میں تصادم ، 4 افراد زخمی

چونیاں:رکشہ،موٹر سائیکل میں تصادم ، 4 افراد زخمی

حادثہ کندن موڑ کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی ہسپتال منتقل

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں بائی پاس پر کندن موڑ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار افراد رکشہ سے جا ٹکرائے ۔ زخمیوں میں 18 سالہ عامر، 17 سالہ علی اور 15 سالہ حسین شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت نہ ہو سکی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں