مریدکے :گاڑی کی ٹکر سے زخمی نامعلوم شخص چل بسا
مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی سٹاپ کے قریب عیدالفطر سے ایک روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی نامعلوم شخص ہسپتال میں چل بسا۔
ہسپتال عملہ نے اسکی لاش مردہ خانے پہنچا دی جو گزشتہ چار روز سے وہیں بے یارو مددگار پڑی ہے ۔ اس ضمن میں نہ تو متعلقہ پولیس نے بدقسمت مرنیوالے کا کوئی پتہ چلایا اور نہ ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی کوئی خیر خبر لی ۔ خدشہ ہے کہ اس طرح پڑے رہنے سے لاش میں کیڑے نہ پڑ جائیں۔