قتل، اقدام قتل کے ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جدید ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او محسن سندھو کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم مقدمہ قتل میں مطلوب تھے ، جنہوں نے تقریباً 20 روز قبل چک 18 میں فائرنگ کر کے شہری عبدالرزاق کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ، دو رائفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔