قصور: ملزم گرفتار،بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد

قصور: ملزم گرفتار،بڑی  تعداد میں پتنگیں برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ سرائے مغل پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم توحید حشمت نیاز بیگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں جو فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔ پولیس نے موقع پر سامان ضبط کرکے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ حکام کے مطابق پتنگ بازی اور اس کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں نے بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں