شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ، سامان جل گیا
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) گاؤں بھولریاں میں شارٹ سرکٹ کے باعث قاری عبدالقادر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود انورٹر، بیٹریوں اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث لائبریری میں موجود قیمتی کتابیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ خاندان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ شہریوں نے بجلی کے نظام کی بہتری اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔