ننکانہ صاحب :کوسٹر کھیتوں میں جا گری، 12 مسافر زخمی
ننکانہ صاحب(خبرنگار)موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پر بائی پاس کے قریب قصور سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار مسافر کوسٹر بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری۔۔۔
جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی چھ ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی ٹیموں نے کوسٹر میں پھنسے مسافروں کو پیشہ ورانہ مہارت سے بحفاظت باہر نکالا۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں 80 سالہ خوشی محمد، 24 سالہ عاقب جاوید، 37سالہ ثمینہ، 60 سالہ رشیدہ، 36 سالہ محمد اشرف، 35 سالہ زبیدہ، 40 سالہ جمشید، 60 سالہ نسرین، 40 سالہ سکینہ، 70 سالہ مجیدہ، 38 سالہ سجاد اور 9 سالہ جوانا شامل ہیں۔