ایس پی سٹی کی 15 ایس ایچ اوز کے رینک میں تنزلی کی رپورٹ
ایس ایچ او لوئر مال سید نبیل محسن ، گوالمنڈی محمد یونس ، نیوانارکلی اختر حسین شامل
لاہور(کرائم رپورٹر ) ایس پی سٹی نے کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔ ایس پی سٹی نے 15 ایس ایچ اوز کو رینک میں تنزلی کی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دی ہے ۔جن ایس ایچ اوز کی رپورٹ بھجوائی گئی ہے ،ان میں ایس ایچ او لوئر مال سید نبیل محسن ،ایس ایچ او گوالمنڈی محمد یونس،ایس ایچ او نیو انارکلی اختر حسین ،ایس ایچ او رنگ محل ، ایس ایچ او شفیق آباد ، ایس ایچ او شادباغ ،داتا دربار، بھاٹی گیٹ، ذکی گیٹ، رنگ محل موچی گیٹ، راوی روڈ چوکی انچارج اکرم پارک، میو ہسپتال، سبزی منڈی، جوزف کالونی شامل ہیں۔ایس پی سٹی بلال کی جانب رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دی گئی ہے ۔اشتہاریوں کے خلاف کارروائی میں سستی پر ان افسران کے ساتھ 24 مارچ کو میٹنگ بھی کی گئی۔تمام افسران اس میٹنگ میں بھی کوئی جواب نہ دے سکے ۔ میٹنگ کے بعد بھی ان افسران نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔