شاپنگ پر آئی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدرکے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کیلئے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔وائرل ویڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔