پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کوبڑھا سکتا :فرنیچر کونسل

پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ  تجارت کوبڑھا سکتا :فرنیچر کونسل

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند برسوں میں وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو موجودہ سطح سے تقریباً تین گنا بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جا سکتا ہے۔

یہاں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت وسطی ایشیائی خطے کے ساتھ براہ راست تجارت اپنی حقیقی صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہے اور زیادہ تر تجارت ٹیکسٹائل، غذائی مصنوعات اور محدود صنعتی اشیا تک محدود ہے ، جو کہ اقتصادی تعاون بڑھانے کی وسیع کوششوں کے برعکس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں