محکمہ ایکسائز نے بائیکس کی ٹرانسفر فیس وصولی روک دی
لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کو اہم ریلیف دیتے ہوئے بائیکس کی ٹرانسفر فیس وصولی روک دی ۔۔
۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ پٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت کیا گیا ہے جس سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہونگے ۔ فیصلے کا مقصد شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے ۔اس سے قبل فی بائیک 600 روپے ٹرانسفر فیس لی جاتی تھی تاہم حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اب یہ فیس معاف کر دی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ تقریباً 3 ہزار جبکہ صرف لاہور میں 2 ہزار بائیکس کی ٹرانسفر کے کیسز سامنے آتے ہیں اس طرح اس فیصلے سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہونگے جبکہ محکمہ ایکسائز کا نئی گاڑیوں پر فیس برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے ۔