ایل پی جی 500روپے کلو فروخت

ایل پی جی 500روپے کلو فروخت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، شہر میں اوگرا ریٹ پر دستیابی ممکن نہ ہوسکی۔

اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کا 304 روپے12 پیسے کلو ریٹ مقرر کیا،شہر میں 480 سے 500روپے کلو فروخت جاری ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پلانٹس سے ایل پی جی 425 روپے کلومل رہی ہے ،ڈسٹری بیوٹرز اور پلانٹ مالکان کی بجائے چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں