پتنگ ڈیلر سمیت 26ملزم گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد

 پتنگ ڈیلر سمیت 26ملزم گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد

پولیس کاشہرمیں کریک ڈائون ،ملزموں سے کیمیکل ڈور کی 43چرخیاں بھی ضبط

 لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس نے شہرسے کریک ڈائون کے دوران پتنگ ڈیلر سمیت 26ملزم گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 43 چرخیاں برآمد کرلیں برآمد کرلیں ۔مصطفی آباد پولیس نے لاہور میں پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر بین الااضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار کر لیا ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگیں بنانی والی فیکٹری پر چھاپہ ماکر پتنگ ڈیلر عامر کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی سوپتنگیں اور ایک ہزار سے زائد پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا فیکٹری میں پتنگیں تیار کر رہے تھے ۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی میں آن لائن آرڈر پر جٹ چوک پتنگیں سپلائی کرنے آنے والے ملزم عثمان سے 250 سے زائد پتنگیں اور 43 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں ۔ سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 24 ملزم گرفتار کر لیے ۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کرلی ۔تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں