کمیٹی کو فعال بناکر جمخانہ کلب کامعاملہ نمٹایاجائے :پیر اشرف رسول
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمخانہ کلب کی جگہ کی لیز اور انتہائی کم کرائے کے معاملے پر قائم کی گئی اسمبلی کمیٹی غیر فعال ہونے کے انکشاف پر رکن پنجاب اسمبلی وکمیٹی ممبر پیر اشرف رسول نے شدید ردعمل دیتے کہا ہے کہ لگتا ہے بیوروکریسی جیت گئی اور منتخب ارکان اسمبلی ہار گئے ۔۔
، جمخانہ کلب کا معاملہ ایوان میں گرمجوشی سے اٹھایا گیا تھا ،بھرپور بحث بھی ہوئی ،معاملہ مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا تاہم افسوس کہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہی نہ ہو سکا، متعدد بار کمیٹی چیئرمین سے اجلاس بلانے بارے استفسار کیا خاطر خواہ جواب نہ ملا، دیگر ارکان نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،کمیٹی کو فوری فعال بناکرسرکاری وسائل کے تحفظ کیلئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔