ڈی ایچ کیو ننکانہ:کام سے انکار پر 30وارڈ کلینرز معطل
ننکانہ صاحب(خبر نگار )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب میں صفائی کے کام سے انکار کرنے پر 30 وارڈ کلینرز کو معطل کر دیا گیا،۔۔۔
معطل ملازمین کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے وہاں تعینات30 وارڈ کلینرز کوجو دیگر شعبوں میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھے ، فوری طور پر اپنی اصل ڈیوٹی یعنی صفائی کے فرائض سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے تھے ۔واضح ہدایات کے باوجود جب 30 ملازمین نے احکامات پر عملدرآمد سے انکار کیا تو انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملازمین کو معطل کر دیا۔