کاہنہ :پٹرول پمپ پر نامعلوم شخص نشہ کرتے ہلاک ہوگیا

 کاہنہ :پٹرول پمپ پر نامعلوم  شخص نشہ کرتے ہلاک ہوگیا

کاہنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ کاہنہ کے علاقے فیروزپور روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ایک نامعلوم شخص نشہ کرتے ہوئے۔۔۔

 ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا، پٹرول پمپ کے واش روم میں گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگایا۔ انجکشن لگانے کے دوران ہی اس کی حالت غیر ہو گئی اور جیسے ہی واش روم سے باہر نکلا تو زمین پر گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے کی  شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں