14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے متعلق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست موصول ہوئی جس پر ایس پی سِول لائنز چودھری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ملزم شہزاد کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 704/26 درج کر کے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر کے کرول بازار سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔