13سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ اغوا کامقدمہ درج

13سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ  اغوا کامقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مہک کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور بچی کی تلاش کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے بچی کی خالہ سے رابطہ کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔بچی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں