گھریلو تشدد کانشانہ بننے والی خاتون کی کال پر شوہر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ایک خاتون کی جانب سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر مدد کے لیے کی گئی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق متاثرہ خاتون نے اطلاع دی کہ اس کا شوہر طویل عرصے سے اسے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اور اسے ذہنی مریضہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم شوہر نے تمام الزامات کی تردید کی، تاہم خاتون کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو شواہد میں تشدد کی تصدیق ہو گئی۔بعد ازاں ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔