جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام آج ہوگا
لاہور (سیاسی نمائندہ )جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا قاری ارشد عبیدکی زیر سرپرستی حج تربیتی پروگرام آج 12 اپریل بروزاتوار صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک منعقد ہوگا۔
اس پروگرام میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے ، حج تربیتی پروگرام سے شیخ الحدیث مولانا ا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا مفتی محمد زکریا، مولانا عبدالحنان، مولانا مفتی خرم یوسف سمیت دیگر علما خطاب کریں گے جبکہ حج تربیتی پروگرام میں عازمین حج خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے ۔