یوای ٹی کی سینڈیکیٹ کااجلاس، 350 نئے کمپیوٹرز کی خریداری کی منظوری

یوای ٹی کی سینڈیکیٹ کااجلاس، 350  نئے کمپیوٹرز کی خریداری کی منظوری

لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر شاہد منیر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں طالب علموں اور عملے کی طبی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیو کیمپس (کالا شاہ کاکو) کے لیے ایک جدید اور تمام ضروری طبی آلات سے لیس نئی ایمبولینس کی خریداری کی منظوری دی گئی، تعلیمی و تحقیقی معیار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سینڈیکیٹ نے مرکزی کیمپس کیلئے 350نئے کمپیوٹرز کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ ان کمپیوٹرز کی مدد سے ایک جدید ترین کمپیوٹر لیب قائم کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں