ریٹائرڈ تفتیشی افسر کیخلاف اختیارات سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ

ریٹائرڈ تفتیشی افسر کیخلاف اختیارات  سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈیفنس سی میں ریٹائرڈ تفتیشی افسر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر نے مقدمے میں ایک ملزم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے اس معاملے پر متعلقہ افسران کو کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا، جس کے بعد اعلیٰ حکام کے احکامات پر تھانہ ڈیفنس سی کے ایس ایچ او رضا عباس کی مدعیت میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد رزاق کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں