پیپلزپارٹی کی 1300 ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

 پیپلزپارٹی کی 1300 ممبران پر  مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر)صدر ٹاؤن لاہور میں رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی نے پیپلزپارٹی کی 1300 ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور سفیان گھرکی بھی موجود تھے ،ثمینہ خالد گھرکی نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر لاہور کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنے گی ، لاہور میں پیپلزپارٹی کی مضبوط تنظیم سازی کا اثر پورے پنجاب پر پڑ رہا ہے - صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ صدر ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سے یونین کونسل اور وارڈ سطح کے عہدیداران مقرر کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں