جنرل ہسپتال کو 50لاکھ روپے کی ادویات کا عطیہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل نے کہا ہے کہ مخلوقِ خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں جبکہ دکھی انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے مخیر حضرات دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں مریضوں کیلئے 50 لاکھ روپے مالیت کی ادویات کا عطیہ وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔